ایران کے 3 "پاسداران انقلاب” گرفتار : سعودی عرب

  رياض: "الشرق الاوسط” کل سعودی عرب نے ایران کی "پاسداران انقلاب” کے 3 عناصر گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے، جو دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک کشتی پر سوار ہو کر خلیجی پانیوں میں تیل کے ایک پلیٹ فارم کی جانب سفر کر رہے تھے۔ ایک سعودی سرکاری ذریعے نے کہا […]

ایران کے 3 "پاسداران انقلاب” گرفتار : سعودی عرب

رياض: "الشرق الاوسط”

کل سعودی عرب نے ایران کی "پاسداران انقلاب” کے 3 عناصر گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے، جو دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک کشتی پر سوار ہو کر خلیجی پانیوں میں تیل کے ایک پلیٹ فارم کی جانب سفر کر رہے تھے۔

ایک سعودی سرکاری ذریعے نے کہا ہے کہ گذشتہ جمعہ کی شام سعودی عرب کے علاقائی پانیوں میں تین کشتیاں داخل ہوئیں جن پر سفید اور سرخ دو رنگوں کے پرچم تھے، یہ تیزی کے ساتھ "مرجان” نامی سعودی آئل فیلڈ پلیٹ فارم کی جانب سفر کر رہیں تھیں۔ سعودی ذریعے کے مطابق "ان میں سے ہتھیاروں سے بھری ایک کشتی کو پکڑ لیا گیا ہے جس کا مقصد تخریب کاری کرنا تھا، جبکہ باقی دو کشتیاں فرار ہوگئیں”۔

سعودی وزارت ثقافت و اطلاعات کے تحت بین الاقوامی رابطہ سینٹر نے یقین دہانی کی ہے کہ سعودی عرب کی رائل نیوی نے "پاسداران انقلاب” کے تین ارکان گرفتار کر لئے ہیں اور فی الحال مجاز حکام ان سے تفتیش کر رہے ہیں۔

منگل 25 رمضان المبارک 1438 ہجری ­ 20 جون 2017ء  شمارہ: (14084)