لندن کی مسجد "کچلنے والی دہشت گردی” کا نشانہ
لندن: "الشرق الاوسط” برطانیہ نے کچلے جانے کے حادثہ کے بعد مساجد کے گرد سیکورٹی انتظامات سخت کر دیئے ہیں۔ اس حادثہ میں اتوار کی شب شمالی لندن کے فینزبری پارک کی مسجد کے قریب نمازیوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں دو افراد جان بحق اور دس افراد زخمی ہوگئے تھے۔ […]

لندن: "الشرق الاوسط”
برطانیہ نے کچلے جانے کے حادثہ کے بعد مساجد کے گرد سیکورٹی انتظامات سخت کر دیئے ہیں۔ اس حادثہ میں اتوار کی شب شمالی لندن کے فینزبری پارک کی مسجد کے قریب نمازیوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں دو افراد جان بحق اور دس افراد زخمی ہوگئے تھے۔
کل مسجد کے دورہ کے دوران برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مئے نے اپنے عزم کا اظہار کیا کہ وہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گی، "اگرچہ ان کا ذمہ دار کوئی بھی ہو”۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے سے معلوم ہوتا ہے کہ دہشت گردی، انتہا پسندی اور نفرت کی کئی شکلیں ہو سکتی ہیں۔ خواہ ان کا ذمہ دار کوئی بھی ہو ان سے نمٹنے کے لئے ہمارا عزم ایک ہی ہونا چاہیے”۔ انہوں نے یقین دہانی کی کہ پولیس مساجد کی حفاظت کے لئے ہر طرح کا ضروری اضافی تحفظ فراہم کرے گی۔