سعودی لوگ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بیعت کر رہے ہیں

سب سے پہلے محمد بن نايف نے بیعت کی… اور مفتی کا اس فیصلہ کو "ریاست کے وجود کی حفاظت” سے تعبیر… اور ٹرمپ کا مبارکبادی کے لئے رابطہ   مکہ مکرمہ: "الشرق الاوسط” کل نئے شاہی فرمان کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان کو بطور ولی عہد تقرر کئے جانے کے بعد سعودی افراد [&hell

سعودی لوگ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بیعت کر رہے ہیں
سب سے پہلے محمد بن نايف نے بیعت کی… اور مفتی کا اس فیصلہ کو "ریاست کے وجود کی حفاظت” سے تعبیر… اور ٹرمپ کا مبارکبادی کے لئے رابطہ

مکہ مکرمہ: "الشرق الاوسط”

کل نئے شاہی فرمان کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان کو بطور ولی عہد تقرر کئے جانے کے بعد سعودی افراد نے ان کی بیعت کرنا شروع کر دی ہے۔

کل رات نماز تراویح کے بعد صفا پیلس میں ملک کے بانی بادشاہ کے دونوں شہزادوں عبد الالہ بن عبد العزیز اور مقرن بن عبد العزیز نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کے فیصلہ کر مانتے ہوئے ان کی بعت کی۔ اسی طرح مملکت کے مفتی اعظم شیخ عبد العزیز آل شیخ اور سینئر علماء کونسل کے اراکین نے بھی بیعت کی، اس دوران شہزادے ، وزراء، شوری کونسل کے اراکین، قبائلی سردار اور عام شہری جمع تھے۔ اس دوران مفتی اعظم نے خطاب کرتے ہوئے اس نئے شاہی فرمان کو "ملک کی حفاظت سے تعبیر کیا”۔۔۔

امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطے کیا اور ولی عہد کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ علاوہ ازیں قطر اور اس کے ہمسایہ ممالک کے مابین سفارتی اختلافات پر بھی تبادلۂ خیال کیا جن میں سعودی عرب بھی شامل ہے۔

جمعرات 27 رمضان المبارک 1438 ہجری­ 22 جون 2017ء شمارہ: (14086)