عباس اور ٹرمپ کے سفیروں کے مابین "کشید ماحول میں” ملاقات
رام الله: كفاح زبون فلسطینی حکام نے "الشرق الاوسط” سے کہا ہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بھیجے گئے سفیروں؛ ان کے داماد جارید کوچنر اور ایلچی جیسن گرینبلاٹ کے مابین گذشتہ شب ملاقات "غصے اور کشیدگی کے ماحول” میں رہی، کیونکہ کوچنر اور گرین

رام الله: كفاح زبون
فلسطینی حکام نے "الشرق الاوسط” سے کہا ہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بھیجے گئے سفیروں؛ ان کے داماد جارید کوچنر اور ایلچی جیسن گرینبلاٹ کے مابین گذشتہ شب ملاقات "غصے اور کشیدگی کے ماحول” میں رہی، کیونکہ کوچنر اور گرینبلاٹ کی توجہ کا مرکز فلسطینی "قیدیوں اور مقتولوں” کی تنخواہ، (مخالفت پر) اکسائے جانے کے عمل کی روک تھام رہی۔ لیکن دونوں نے (مسٔلہ فلسطین کے) حل کے فارمولے اور دو ریاستی اختیار پر بات چیت کرنے سے گریز کیا، جبکہ عباس ان پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے تھے اور وہ اسے بنیاد تصور کرتے ہیں۔
چنانچہ عباس نے تنخواہوں کی کٹوتی کے مطالبے کا جواب دینے سے انکار کر دیا اور "مخالفت پر اکسائے جانے” کو کنٹرول کرنے کے لئے صرف فلسطینی امریکی اسرائیلی کمیٹی کے عمل پر آمادگی کا اظہار کیا۔