مکہ مکرمہ میں مسجد حرام کے خلاف دہشت گردانہ کارروائی ناکام

3 جگہ چھاپے کے دوران 5 افراد گرفتار۔۔۔ اور خود کش حملہ آور کا خود کو دھماکے سے اڑانے کے نتیجے میں 11 افراد زخمی   مکہ مکرمہ: وجدی القرشی کل سعودی عرب کے حکام نے ختم قرآن کریم اور ماہ رمضان کی آخری تراویح کی رات مکہ مکرمہ میں مسجد حرام کو دہشت […]

مکہ مکرمہ میں مسجد حرام کے خلاف دہشت گردانہ کارروائی ناکام
3 جگہ چھاپے کے دوران 5 افراد گرفتار۔۔۔ اور خود کش حملہ آور کا خود کو دھماکے سے اڑانے کے نتیجے میں 11 افراد زخمی

مکہ مکرمہ: وجدی القرشی

کل سعودی عرب کے حکام نے ختم قرآن کریم اور ماہ رمضان کی آخری تراویح کی رات مکہ مکرمہ میں مسجد حرام کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کے منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے۔ دریں اثناء ایک خاتون سمیت 5 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ چھٹے مطلوبہ شخص نے سیکورٹی فورسز کی جانب سے اس رہائشی عمارت کا محاصرہ کرنے پر خود کا دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور ترکی نے کہا ہے کہ سیکورٹی افراد نے "عمرہ کرنے والوں اور نمازیوں سے بھری مسجد حرام کو تین جگہوں پر موجود دہشت گرد گروپوں کی طرف سے دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی کاروائی کو ناکام بنا دیا ہے”۔

سعودی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ "دہشت گرد نیٹ ورک کے افراد اللہ تعالی کی سب سے مقدس مسجد حرام کی تمام تر حرمت اور اس کی سلامتی کے کو پامال کرتے ہوئے اسے اپنا ہدف بنانے کے لئے بیرون ملک سے منظم کردہ برائی و فساد پر مبنی منصوبے کی تکمیل کرنا چاہتا تھا جو اس پاک ملک کے استحکام کر خراب کرنا چاہتے ہیں”۔

ہفتہ 29 رمضان المبارک 1438ء­ 24 جون 2017ء  شمارہ: (14088)