یمن میں "القاعدہ” کے خلاف امریکی پیش رفت
واشنگٹن: خاطر الخاطر امریکی وزارت دفاع "پینٹاگون” کے سینٹرل کمانڈ کے نمائندے نے "الشرق الاوسط” کو یقین دہانی کی ہے کہ یمن میں تنظیم القاعدہ کے خلاف ان کی جنگ میں پیش رفت ہوئی ہے۔ کمانڈ میں ذرائع ابلاغ کے امور کے سربراہ میجر جوش جیک نے کہا ہے کہ امریکی افواج [

واشنگٹن: خاطر الخاطر
امریکی وزارت دفاع "پینٹاگون” کے سینٹرل کمانڈ کے نمائندے نے "الشرق الاوسط” کو یقین دہانی کی ہے کہ یمن میں تنظیم القاعدہ کے خلاف ان کی جنگ میں پیش رفت ہوئی ہے۔
کمانڈ میں ذرائع ابلاغ کے امور کے سربراہ میجر جوش جیک نے کہا ہے کہ امریکی افواج نے یمن میں تنظیم کے ٹھکانوں پر حملے تیز کر دیئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ "اگرچہ ہمیں پیش رفت حاصل ہوگئی ہے لیکن ابھی بھی ہمارے سامنے بہت کچھ ہے جس کا کرنا ضروری ہے۔ جزیرہ نما عرب میں القاعدہ ایک بہت بڑی دہشت گرد جماعت ہے جو ابھی تک ہمارے ملک اور امریکی عوام پر حملہ کرنے کا عزم رکھتی ہے اور وہ ایسا کرنے کی طاقت بھی رکھتی ہے”۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ 28 فروری سے لے کر اب تک ریاست ہائے متحدہ امریکہ نے القاعدہ جنگجوؤں، ان کی عمارتوں، ان کے ٹھکانوں اور سامان پر 80 سے زائد حملے کئے ہیں”۔