قطر کے لئے خلیجی دھمکی : مطالبات پر عمل درآمد یا پھر ابدی انقطاع

  لندن ـ ابوظہبی ـ انقرہ: "الشرق الاوسط” متحدہ عرب امارات کے خارجہ امور کے وزیر انور قرقاش کے مطابق قطر کے پاس دو اختیارات ہیں، یا تو وہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کے مطالبات پر عمل درآمد کرے یا پھر "طلاق” کی حد تک مزید بائیکاٹ کے لئے تیار […]

قطر کے لئے خلیجی دھمکی : مطالبات پر عمل درآمد یا پھر ابدی انقطاع

لندن ـ ابوظہبی ـ انقرہ: "الشرق الاوسط”

متحدہ عرب امارات کے خارجہ امور کے وزیر انور قرقاش کے مطابق قطر کے پاس دو اختیارات ہیں، یا تو وہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کے مطالبات پر عمل درآمد کرے یا پھر "طلاق” کی حد تک مزید بائیکاٹ کے لئے تیار ہو جائے۔

قرقاش نے؛ 5 جون کو قطر کا دہشت گردی کی حمایت کرنے کے الزام میں جن چار ممالک نے اس کا بائیکاٹ کیا تھا، ان چار ممالک کے مطالبات کی دستاویز قطر کی جانب سے لیک آوٹ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ جیسا کہ قطر کے الجزیرہ چینل کے ڈائریکٹر یاسر ابو ہلالہ نے "ٹویٹر” پر نشر کیا ہے کہ ان چار ممالک نے قطر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ "الجزیرہ” چینل بند کرے، خطے میں ایران کے ساتھ سفارتی معاملات میں کمی لائے، اپنے ملکی اراضی سے ترک فوجی بیس کو ختم کرے اور دہشت گرد جماعتوں سے قطع تعلق کرے جن میں اخوان و "حزب اللہ” کی جماعتیں اور القاعدہ و داعش کی تنظیمات شامل ہیں۔

ہفتہ 29 رمضان المبارک 1438ء­ 24 جون 2017ء  شمارہ: (14088)