ہماری توجہ میں اہم ترین دنیا کی سلامتی اور اس کا استحکام ہے : خادم حرمین کی عید پر مبارکباد اور پیغام
سعودی ولی عہد کی جانب سے شیخ الازہر کو انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں مذہبی اداروں کے کردار کی یقین دہانی جدہ: "الشرق الاوسط” خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے عید کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج دنیا دہشت گردی کی مختلف اقسام سے متاثر ہو رہی […]
سعودی ولی عہد کی جانب سے شیخ الازہر کو انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں مذہبی اداروں کے کردار کی یقین دہانی

جدہ: "الشرق الاوسط”
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے عید کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج دنیا دہشت گردی کی مختلف اقسام سے متاثر ہو رہی ہے اور یہ اپنے تمام رنگوں اورنمونوں کے اعتبار سے اس دور کی ایک آفت ہے۔ جس کے نتیجے میں ہمارے معاشرے میں خیمہ زن امن و سکون میں فساد پیدا ہوگیا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کی کہ ہماری توجہ کا بڑا حصہ دنیا کا مجموعی امن و استحکام ہے۔۔۔
دوسری جانب سعودی عرب کے ولی عہد، نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز نے شیخ الازہر ڈاکٹر احمد طیب کا ٹیلی فونک رابطہ وصول کیا، جس کے دوران شیخ الازہر نے انہیں ولی عہد بننے پر مبارکباد دی اور بیعت کی۔ جبکہ دوسری جانب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دہشت گرد جماعتوں اور انتہا پسند فکر کا سامنا کرنے کے لئے شیخ الازہر کی قیادت میں کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور زور دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ مراحل کے دوران اسلامی دنیا دینی اداروں کے کردار پر بہت زیادہ انحصار کرے گی۔
ٹیلی فونک بات چیت کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی جانب سے ایسے نازک مرحلے میں کہ جب عرب اور اسلامی دنیا ایک نارک مرحلے سے گزر رہی ہے ایسے میں الازہر الشریف کی جانب سے اسلامی حقائق کو بیان کرنے اوردینی علوم کی اشاعت کی خدمات کی ستائش کی۔