الزام عائد

بحران میں ہماری ترجیح دہشت گردی کی مالی امداد کو روکنا ہے : واشنگٹن

قطر اور اس کے حامیوں کے خلاف کارروائی کو تیز کرنے کی لہر – اور سلامتی کونسل کے سامنے مصر کا الزام   لندن – واشنگٹن – دمام: "الشرق الاوسط” ریاست ہائے متحدہ امریکہ نے زور دیا ہے کہ قطر کے بحران میں اس کی اولیں ترجیح دہشت گردی کی مالی امداد کو بند […]

بحران میں ہماری ترجیح دہشت گردی کی مالی امداد کو روکنا ہے : واشنگٹن
قطر اور اس کے حامیوں کے خلاف کارروائی کو تیز کرنے کی لہر – اور سلامتی کونسل کے سامنے مصر کا الزام

لندن – واشنگٹن – دمام: "الشرق الاوسط”

ریاست ہائے متحدہ امریکہ نے زور دیا ہے کہ قطر کے بحران میں اس کی اولیں ترجیح دہشت گردی کی مالی امداد کو بند کرنا ہے۔ اقوام متحدہ میں امریکہ کی خاتون سفیر نیکی ہائلی نے کل امریکی ایوان نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ :”یہ بات درست ہے کہ قطر میں ہمارے (کئی ایک) فوجی اڈے ہیں، لیکن اس کے باوجود ہماری اولین ترجیح دہشت گردی کی مالی امداد کو بند کرنا ہے”۔ یاد رہے کہ یہ بیان خلیجی ممالک کی جانب سے ان اقدامات کے وقت دیا گیا ہے کہ جب انہوں نے مصر کے ساتھ مل کر دہشت گردی کی حمایت کرنے کے باعث دوحہ کا بائیکاٹ کیا۔ علاوہ ازیں ماسکو میں متحدہ عرب امارات کے سفیر عمر غباش کے بیان کو برطانوی اخبار "گارڈین” نے نقل کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ خلیجی تعاون کونسل میں قطر کی رکنیت کو منسوخ کرنا ایک ممکنہ بڑی سزا ہے۔ انہوں نے دیگر امکانات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ "صرف یہی ایک سزا نہیں ہے”، بلکہ تجارتی شراکت داروں پر یہ شرط بھی عائد کی جا سکتی ہے کہ اگر آپ ہمارے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں تو ہم میں سے ایک کو اختیار کرنا پڑے گا”۔

دوسری جانب قاہرہ نے عالمی سلامتی کونسل کے پلیٹ فارم سے قطر حکومت اور (نام لئے بغیر) خطے کے دوسرے ممالک پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ لیبیا میں "دہشت گرد جماعتوں” کی حمایت کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ قطر سے ہونے تمام والی مالیاتی منتقلیوں کی نگرانی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس میں امریکی انتظامیہ بھی شریک ہے۔

جمعرات 4 شوال 1438 ہجری­ 29 جون 2017ء  شمارہ: (14093)