حماس "بفر زون” کے ذریعے مصر کو مطمئن کر رہا ہے

مطلوب افراد کی دراندازی روکنے اور اسمگلنگ کے خلاف جنگ کے ضمن میں 12 کومیٹر پر مربوط کنٹرول سسٹم   رام الله: كفاح زبون تحریک "حماس” نے قاہرہ کو "اعتماد کی بحالی” کا پیغام دینے کے ضمن میں غزہ کی پٹی اور مصر کی سرحد پر "بفر زون” کے قیام کا آغاز کر دیا [&helli

حماس "بفر زون” کے ذریعے مصر کو مطمئن کر رہا ہے
مطلوب افراد کی دراندازی روکنے اور اسمگلنگ کے خلاف جنگ کے ضمن میں 12 کومیٹر پر مربوط کنٹرول سسٹم

رام الله: كفاح زبون

تحریک "حماس” نے قاہرہ کو "اعتماد کی بحالی” کا پیغام دینے کے ضمن میں غزہ کی پٹی اور مصر کی سرحد پر "بفر زون” کے قیام کا آغاز کر دیا ہے۔ غزہ میں وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے کہا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد جنوبی سرحد پر کنٹرول میں اضافہ اور سیکورٹی صورت حال میں مضبوطی لانا ہے”۔

چنانچہ سرحد پر بھاری مشینری کو مٹی ہٹانے اور ایک وسیع راستہ بنانے کی راہ ہموار کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے، جسے بعد میں جلد ہی دراندازی کو روکنے کے لئے حماس کے زیر کنٹرول ایک بند فوجی زون میں تبدیل کر دیا جائے گا۔ اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں 12 کلومیٹر کے راستے کو صاف اور ہموار کر کے ایک مربوط کنٹرول سسٹم پھیلایا جائے گا، جس میں فوجی ٹاور اور جدید ترین کیمرے بھی شامل ہیں۔

جمعرات 4 شوال 1438 ہجری­ 29 جون 2017ء  شمارہ: (14093)