قلم اور كالم

بغیر تعارف کی شخصیات۔۔معروف ومشہور شخصیات کی دستاویزات

ریاض: بدر الخریف مؤرخ محقق اور میڈیا پرسن ڈاکٹر عبد الرحمن ابن صالح الشبیلی کی ایک کتاب کا نام "اعلام بلا اعلام” ہے جس کا دوسرا حصہ اس سال شائع ہوا ہے اور یہ کتاب ایک سفرنامہ ہے جو ان لوگوں کے قصے کو بیان کرتی ہے جنہوں نے انمٹ نقوش […]

بغیر تعارف کی شخصیات۔۔معروف ومشہور شخصیات کی دستاویزات

ریاض: بدر الخریف

مؤرخ محقق اور میڈیا پرسن ڈاکٹر عبد الرحمن ابن صالح الشبیلی کی ایک کتاب کا نام "اعلام بلا اعلام” ہے جس کا دوسرا حصہ اس سال شائع ہوا ہے اور یہ کتاب ایک سفرنامہ ہے جو ان لوگوں کے قصے کو بیان کرتی ہے جنہوں نے انمٹ نقوش رقم کئے ہیں اور نمایاں اثرات چھوڑے ہیں جن نقوش اور اثرات کو آنے والی نسلوں کے لئے عمدہ نمونہ بنا کر پیش کیا جا سکتا ہے کیونکہ انہوں نے اپنے کاموں کو اپنے دائرہ میں بڑے ہی اہتمام کے ساتھ انجام دیا ہے جس کی وجہ سے ان کو اپنے میدان میں قیادت ورہنمائی کا حق حاصل ہوا ہے۔

مذکورہ کتاب کا دوسرا حصہ پچاس عنوان پر مشتمل ہے جن میں تقریبا ساٹھ شخصیات کی سوانح حیات کو بیان کیا گیا ہے جبکہ اس کتاب کا پہلا حصہ چند سال پہلے شائع ہوا تھا اور اس میں تیتالس شخصیات کی سوانح حیات بیان کی گئی تھی۔

شبیلی نے کہا ہے کہ کتاب کے دونوں حصوں میں بیان کردہ موضوعات کی حقیقت ان شخصیات کا انتخاب کرنا ہے جنہوں نے وطن کو بنانے، اس کی خدمت کرنے یا کسی بھی انداز میں وطن کی سرگرمیوں میں حصہ لیا ہے۔

جمعرات 4 شوال 1438 ہجری­ 29 جون 2017ء  شمارہ: (14093)