برطانیہ کے بینکوں کا قطری ریال کے ذریعہ معاملات کرنے سے انکار
لندن: مطلق منیر دہشت گردی کا تعاون کرنے کے سلسلہ میں عرب خلیجی ممالک کی طرف سے دوحہ کے بائکاٹ نے قطر کی معیشت پر اثر ڈالا ہے کیونکہ بعض بڑے مغربی دار الحکوموں میں قطر کے ریال کا چلن کم ہو گیا ہے۔ لویڈرز، بینک آف […]

لندن: مطلق منیر
دہشت گردی کا تعاون کرنے کے سلسلہ میں عرب خلیجی ممالک کی طرف سے دوحہ کے بائکاٹ نے قطر کی معیشت پر اثر ڈالا ہے کیونکہ بعض بڑے مغربی دار الحکوموں میں قطر کے ریال کا چلن کم ہو گیا ہے۔
لویڈرز، بینک آف اسکاٹ لینڈ اور ہالیفاکس جیسے برطانیہ کے بینکوں نے کہا ہے کہ قطری ریال کو خریدنے اور اس کے بیچنے کو موقوف کر دیا گیا ہے کیونکہ غیر ملکی کرنسی کی خدمات پیش کرنے والی تیسری پارٹی نے اس کرنسی کے ذریعہ معاملہ کرنے کو موقوف کر دیا ہے۔ اسی طرح بارکلیز نامی ایک دوسرا بینک ہے جو ریٹیل یونٹ کی غیر ملکی کرنسی کی خدمت کی وجہ سے متاثر ہوا ہے۔
کل فائننشیئل ٹائمز نامی میگزین نے لکھا ہے کہ کرنسی پر متعینہ ڈپلومیٹک بحران کے بڑھتے ہوئے دباؤ کی وجہ سے بہت سارے برطانوی بینکوں نے کسٹمر کے لئے قطری ریال کے ذریعہ معاملہ کرنے کو موقوف کر دیا ہے۔