30 جون کی وجہ سے فاشسٹ حکمرانی ناکام۔۔ ملک کو خراب کرنے کی چند ملکوں کی کوشش
قاہرہ: ولید عبد الرحمن کل مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی نے جماعت الاخوان المسلمین کی حکومت کو ختم کرنے والے انقلاب کے چوتھے جشن کی مناسبت سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 30 جون کے انقلاب نے ان ممالک کی کوششوں کو ناکام کر دیا جنہوں نے دہشت گردی […]

قاہرہ: ولید عبد الرحمن
کل مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی نے جماعت الاخوان المسلمین کی حکومت کو ختم کرنے والے انقلاب کے چوتھے جشن کی مناسبت سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 30 جون کے انقلاب نے ان ممالک کی کوششوں کو ناکام کر دیا جنہوں نے دہشت گردی اور اس کی تنظیموں کو تعاون کرکے ملک کو برباد کرنا چاہتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 30 جون فاشسٹ حکومت کے انکار، صحیح روش پر چلنے اور قوموں کی زندگی اور ان کی صلاحیتوں کے ساتھ کھلواڑ نہ کرنے کا آغاز تھا۔ اسی طرح مصر اور اس کے علاقائی کردار کو بحال کرنے کا بھی آغاز تھا اور چار سال کے بعد مشرق وسطی میں استقرار واستحکام کی بحالی کے سلسلہ میں مصر کی بات سنی جارہی ہے اور اس کا ایک مقام بھی ہے۔۔۔۔۔۔ اخیر میں انہوں نے اہل مصر کی تعریف کی ہے کہ انہوں نے ملک کی معاشی اصلاح کے لئے کئے گئے سخت فیصلوں کو برداشت کیا ہے۔