"بماکو سربراہی اجلاس” میں دہشت گردی کے خلاف علاقائی فورس تشکیل دینے کا تعین

  نواكشوط: شيخ محمد کل پانچ افریقی ساحلی ممالک (موریطانیہ، مالی، چاڈ، نائجر اور بورکینا فاسو) کے رہنماؤں نے فرانسیسی صدر عمانویل میکرون کی شرکت کے ساتھ خطے میں علاقائی انسداد دہشت گرد فورس کے قیام کو حتمی شکل دی۔ سربراہی اجلاس کے دوران اس مشترکہ فوج کے سربراہ کے منصب پر مالی کے […

"بماکو سربراہی اجلاس” میں دہشت گردی کے خلاف علاقائی فورس تشکیل دینے کا تعین

نواكشوط: شيخ محمد

کل پانچ افریقی ساحلی ممالک (موریطانیہ، مالی، چاڈ، نائجر اور بورکینا فاسو) کے رہنماؤں نے فرانسیسی صدر عمانویل میکرون کی شرکت کے ساتھ خطے میں علاقائی انسداد دہشت گرد فورس کے قیام کو حتمی شکل دی۔ سربراہی اجلاس کے دوران اس مشترکہ فوج کے سربراہ کے منصب پر مالی کے جنرل دیدییہ داکو کو مقرر کیا گیا، جو کہ مالی کے سابق چیف آف آرمی سٖٹاف ہیں اور انہیں اس خاص مقصد کی خاطر اپنے عہدے سے مستعفی کیا گیا تھا۔

دریں اثناء رہنماؤں نے اس مشترکہ فوج کے لئے 423 ملین یورو کے بجٹ پر اتفاق کیا، جبکہ میکرون نے یورپی شراکت داروں کی مدد سے مشترکہ فوج کی کارروائیوں کے لئے فنڈز کی سہولت فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

پیر – 9 شوال 1438 ہجری – 03 جولائی 2017ء  شمارہ: (14097)