ایران خشک سالی کے سبب اندرونی کشیدگی سے خوفزدہ اور اس بحران کے ذمہ دار ہمسایہ ممالک

  لندن: عادل السالمی ایران میں خشک سالی قومی سلامتی کا مسئلہ بن چکا ہے، اور یہ پارلیمنٹ میں قومی سلامتی کمیٹی کے چیئرمین علاء الدین بروجردی کی جانب سے پانی کی حفاظت کے لئے ایک نجی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دینے اور داخلی بدامنی سے انتباہ کرنے کے چند روز بعد ہے۔ […]

ایران خشک سالی کے سبب اندرونی کشیدگی سے خوفزدہ اور اس بحران کے ذمہ دار ہمسایہ ممالک

لندن: عادل السالمی

ایران میں خشک سالی قومی سلامتی کا مسئلہ بن چکا ہے، اور یہ پارلیمنٹ میں قومی سلامتی کمیٹی کے چیئرمین علاء الدین بروجردی کی جانب سے پانی کی حفاظت کے لئے ایک نجی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دینے اور داخلی بدامنی سے انتباہ کرنے کے چند روز بعد ہے۔ جبکہ صدر حسن روحانی نے پڑوسی ممالک سے علاقائی تعاون کی درخواست کی اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خشک سالی اور ماحولیاتی بحران صورت حال کو حل کرنے کے لئے مداخلت کرے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی میں تعاون ہی "پرامن بقائے باہمی کا واحد راستہ” ہے۔ انہوں نے دریاؤں پر ڈیموں اور رکاوٹوں کے بنانے کو "خطے کا سب سے بڑا خطرہ” قرار دیا۔

روحانی نے تہران میں بین الاقوامی آب و ہوا کی کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر مزید کہا کہ گذشتہ سالوں کے دوران  مختلف علاقوں کے ملکوں میں ہونے والے 80 فیصد ماحولیاتی بحرانوں کی وجوہات غیر ملکی ہیں۔ انہوں نے ڈیم بنانے پر ترکی، افغانستان اور ترکمانستان پر تنقید کی جس سے "ایرانیوں کی زندگیوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں”۔

منگل – 10 شوال 1438 ہجری – 04 جولائی 2017ء  شمارہ: (14098)