"کنفیڈریشن کپ” میں جرمنی کی پہلی بار کامیابی
ماسکو: "الشرق الاوسط” کل جرمنی کی قومی فٹ بال ٹیم نے روس کے شہر سان پطرس برگ میں اپنے مد مقابل چیلی کی ٹیم کو فائنل مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر پہلی بار براعظمی فٹبال چمپیئن کپ میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ چیلی کے گول کیپر مارسیلو ڈیاز کی […]

ماسکو: "الشرق الاوسط”
کل جرمنی کی قومی فٹ بال ٹیم نے روس کے شہر سان پطرس برگ میں اپنے مد مقابل چیلی کی ٹیم کو فائنل مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر پہلی بار براعظمی فٹبال چمپیئن کپ میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔
چیلی کے گول کیپر مارسیلو ڈیاز کی طرف سے جرمنی کے کھلاڑی لارس سٹینڈل کو دیئے گئے غلط پاس کی وجہ سے کھیل کے 20 ویں منٹ پر جرمنی نے اپنا اکلوتا گول کیا۔ جس کی وجہ سے لاطینی امریکہ کی چمپئین چیلی کی قومی ٹیم میچ کے آغاز سے لے کر اس کے ختم ہونے تک میچ کو برابر کرنے کے لئے اپنے اوپر دباؤ کو ختم کرنے میں ناکام رہی۔
جرمنی کے کوچ یواکیم لوف نے اس چمپیئن شپ میں دوسری صف کے دو کھلاڑیوں پر انحصار کرنے کو ترجیح دی اور اکثر اہم کھلاڑیوں کو آئندہ سال روس ہی میں ہونے والے ورلڈ کپ ٹائٹل کا دفاع کرنے کے لئے آرام کرنے دیا۔ جرمنی نے مقابلوں کے پہلے راؤنڈ کے دوران چیلی کے ساتھ ہونے والے میچ کو ایک کے مقابلے میں ایک گول سے برابر کر دیا تھا۔
اس کامیابی کے ساتھ، فرانس کی 2003 کی جیت کے بعد اب جرمنی پہلی بار اس ٹائٹل کو براعظم یورپ میں دوبارہ لانے میں کامیاب رہی ہے، جبکہ برازیل نے 2005، 2009 اور 2013 کے گذشتہ تین مقابلوں میں یہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔