چاروں ممالک: قطر کا جواب منفی ۔۔۔ اس کے تخریبی دور سے غفلت نہیں
قاہرہ: سوسن ابو حسین سعودی عرب، مصر، امارات اور بحرین کے وزرائے خارجہ نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ قطر نے دہشت گرد جماعتوں کی مدد نہ کرنے سے متعلق چاروں ممالک کی طرف سے پیش کردہ مطالبات کو قبول نہیں کیا ہے۔ […]

قاہرہ: سوسن ابو حسین
سعودی عرب، مصر، امارات اور بحرین کے وزرائے خارجہ نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ قطر نے دہشت گرد جماعتوں کی مدد نہ کرنے سے متعلق چاروں ممالک کی طرف سے پیش کردہ مطالبات کو قبول نہیں کیا ہے۔
دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی دعوت دینے والے چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ نے کل قاہرہ میں منعقدہ ایک اجلاس کے اختتام کے وقت مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ قطر کا جواب منفی ہے اور اس سے مسئلہ کو مکمل طور پر حل کرنے کے سلسلہ میں غیر سنجیدگی اور کوتاہی کا اظہار ہو رہا ہے۔ انہوں نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ قطر کی طرف سے کئے جانے والے تخریبی کردار کو معاف نہیں کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے آئندہ مشاورتی اجلاس کے سلسلہ میں اعلان کیا ہے کہ وہ بحرین میں ہوگا۔
جمعرات 12 شوال 1438 ہجری – 06 جولائی 2017ء شمارہ: (14100)