اسرائیلی "آئرن ڈوم” دو ارب ڈالر کے عوض بھارت کو فروخت

  تل ابيب: نظير مجلی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے اسرائیلی ہم منصب بنیامین نتنیاہو کے ہمراہ کل ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں، جس کے تحت بھارت میزائل اور طیارہ شکن اسرائیلی "آئرن ڈوم” کو دو ارب ڈالر کے عوض حاصل کرے گا۔ یاد رہے کہ یہ معاہدہ مودی کے تین […]

اسرائیلی "آئرن ڈوم” دو ارب ڈالر کے عوض بھارت کو فروخت

تل ابيب: نظير مجلی

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے اسرائیلی ہم منصب بنیامین نتنیاہو کے ہمراہ کل ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں، جس کے تحت بھارت میزائل اور طیارہ شکن اسرائیلی "آئرن ڈوم” کو دو ارب ڈالر کے عوض حاصل کرے گا۔ یاد رہے کہ یہ معاہدہ مودی کے تین روزہ اسرائیلی دورے کے دوران مختلف معاہدوں کے سلسلہ میں ہے۔ علاوہ ازیں بھارت – اسرائیل مشترکہ کمپنی کے قیام کی ڈیل بھی اس میں شامل ہے، جس کے تحت بھارت میں پیداواری نظام کی صنعت لگائی جائے گی۔

اسرائیلی ذرائع نے کہا ہے کہ اگرچہ امریکی ادارہ اور خاص طور سے پینٹاگون اس ڈیل پر رضا مند نظر نہیں آتے، لیکن وہ اس پر عمل درآمد کے سامنے رکاوٹ بھی نہیں بنیں گے۔

جمعہ – 13 شوال 1438 ہجری – 07 جولائی 2017ء  شمارہ: (14101)