بحران کے حل کے لئے کویت کی کوششوں کی ناکامی پر چاروں ممالک کا قطر پر الزام
ریاض – پیرس: "الشرق الاوسط” سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے اپنے مشترکہ بیان میں قطری حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے 13 شقوں پر مشتمل مطالبات کی فہرست کو لیک آوٹ کر کے کویت کی ثالثی کی کوششوں کو ناکام بنایا ہے۔ مطالبات کی یہ فہرست […]

ریاض – پیرس: "الشرق الاوسط”
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے اپنے مشترکہ بیان میں قطری حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے 13 شقوں پر مشتمل مطالبات کی فہرست کو لیک آوٹ کر کے کویت کی ثالثی کی کوششوں کو ناکام بنایا ہے۔ مطالبات کی یہ فہرست دہشت گردی کی روک تھام کرنے والے (چار) ممالک کی جانب سے دوحہ کو دہشت گرد جماعتوں کی حمایت اور انہیں فنڈنگ بند کرنے کے لئے دیئے گئے تھے۔
چاورں ممالک نے کہا ہے کہ "مطالبات کو لیک آوٹ کرنے کی وجہ سے دوحہ نے ثالثی کے کردار پر تمام سفارتی ادب و احترام کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے بحران کو پھر سے نقطۂ آغاز پر لوٹا دیا ہے”۔