حماس کی 10 سالہ حکومت کے بعد غزہ رہنے کے لئے مناسب نہیں: اقوام متحدہ
لندن – غزہ: "الشرق الاوسط” اقوام متحدہ نے کل اپنی رپورٹ میں غزہ کی صورت حال کی منظر کشی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ "اسلامی تحریک حماس” کی غزہ سیکٹر پر دس سال سے زائد عرصے کی حکومت اور اسرائیلی ناکہ بندی کے بعد اب غزہ سیکٹر درحقیقت "زندگی گزارنے کے لئے [&

لندن – غزہ: "الشرق الاوسط”
اقوام متحدہ نے کل اپنی رپورٹ میں غزہ کی صورت حال کی منظر کشی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ "اسلامی تحریک حماس” کی غزہ سیکٹر پر دس سال سے زائد عرصے کی حکومت اور اسرائیلی ناکہ بندی کے بعد اب غزہ سیکٹر درحقیقت "زندگی گزارنے کے لئے نامناسب” ہو چکا ہے۔
اقوام متحدہ نے پہلے بھی سن 2012 میں جاری اپنی رپورٹ میں خبردار کیا تھا کہ اگر ناکہ بندی میں کمی پر کوئی کام نہ کیا گیا تو فلسطین کی تنگ ساحلی پٹی سن 2020 تک "زندگی گزارنے کے لئے نامناسب” ہو جائے گی۔
اقوام متحدہ کی جاری کردہ کل کی رپورٹ زیر عنوان "غزہ۔۔۔ دس سالوں بعد” میں کہا گیا ہے کہ غزہ سیکٹر کا 95 فیصد سے زائد پانی پینے کے قابل نہیں ہے، جبکہ گذشتہ چند ماہ کے دوران بجلی کی سپلائی میں خطرناک حد تک کمی واقع ہونے کے بعد اس کی سپلائی صرف چند گھنٹوں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔