دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کے لئے قطر بین الاقوامی نگرانی میں

چاروں ممالک کا اس اقدام کو ناکافی تصور کرتے ہوئے امریکی کردار کی تعریف – اور آج جدہ میں ٹیلرسن کی شرکت کے ساتھ پانچ رکنی اجلاس جدہ – رياض: "الشرق الاوسط” کل قطر نے دہشت گردی کی مالی امداد کو روکنے کے لئے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے ساتھ مؤثر طریقے سے بین […]

دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کے لئے قطر بین الاقوامی نگرانی میں
چاروں ممالک کا اس اقدام کو ناکافی تصور کرتے ہوئے امریکی کردار کی تعریف – اور آج جدہ میں ٹیلرسن کی شرکت کے ساتھ پانچ رکنی اجلاس

جدہ – رياض: "الشرق الاوسط”

کل قطر نے دہشت گردی کی مالی امداد کو روکنے کے لئے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے ساتھ مؤثر طریقے سے بین الاقوامی نگرانی کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں، جبکہ اس کے بعد سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور بحرین کے وزرائے خارجہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کی شرکت کے ساتھ آج جدہ میں اجلاس منعقد کر رہے ہیں۔ لیکن انسداد دہشت گردی کا مطالبہ کرنے والے چاروں ممالک نے اس معاہدے کو ناکافی قرار دیا ہے، اور کہا ہے کہ وہ دہشت گردی کی مالی امداد کی تمام شکلوں اور اس کی حمایت کی سنگینی پر ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی طرف سے دوحہ کی انتہائی قریب سے نگرانی کو سراہتے ہیں۔

کل چاروں ممالک نے اپنے بیان میں نشاندہی کی کہ قطر نے "مسلسل تمام معاہدوں اور فرائض کو توڑا ہے”، اور مداخلت کرنے، اکسانے، سازش کرنے اور دہشت گردوں کو پناہ دینے کے عمل کو جاری رکھا ۔۔۔ جس کی بنا پر اس کی طرف سے کئے گئے کسی بھی معاہدے پر عمل درآمد کے بارے میں اعتماد نہیں کیا جا سکتا ہے”۔

بدھ – 18 شوال 1438 ہجری – 12 جولائی 2017ء شمارہ: (14106)