اتفاق

ڈی مستورا "الشرق الاوسط” سے: جنگ بندی کا نگران میکانیزم

  لندن: ابراہیم حمیدی شام کے لئے بین الاقوامی ایلچی سٹیفن ڈی مستورا نے کل "الشرق الاوسط” سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے جنوب مغربی شام میں جنگ بندی پر "مؤثر کنٹرول” کی اہمیت پر زور دیا اور اشارہ کیا کہ "تفصیلات میں شیطان ہے”۔ ڈی مستورا نے مطابق اتوار

ڈی مستورا "الشرق الاوسط” سے: جنگ بندی کا نگران میکانیزم

لندن: ابراہیم حمیدی

شام کے لئے بین الاقوامی ایلچی سٹیفن ڈی مستورا نے کل "الشرق الاوسط” سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے جنوب مغربی شام میں جنگ بندی پر "مؤثر کنٹرول” کی اہمیت پر زور دیا اور اشارہ کیا کہ "تفصیلات میں شیطان ہے”۔

ڈی مستورا نے مطابق اتوار کے روز سے شروع ہونے والی جنگ بندی پر امریکہ اور روس کا اتفاق "صحیح سمت میں ایک قدم” ہے۔ انہوں نے کہا کہ "خطے میں شدت کو کم کرنے کے لئے یہ ایک (مرحلہ وار) عارضی اقدام ہے، اور میں شامیوں سے واضح طور پر کہنا چاہوں گا کہ: میں آپ کی تشویش کو سمجھتا ہوں کہ کم شدت والے علاقوں کے قیام سے درحقیقت (ملک کی) تقیسم ہوگی۔ لیکن میں چاہتا ہوں کی شامی عوام جان لے کہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری کی ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ اس قسم کے علاقے عارضی ہوں اور یہ تقسیم شام کے مستقبل کا حصہ ہرگز نہ بنے”۔

بدھ – 18 شوال 1438 ہجری – 12 جولائی 2017ء  شمارہ: (14107)