قطیف میں دہشت گردی کے الزام میں چار سعودیوں کو سزائے موت

  دمام: "الشرق الاوسط” کل سعودی عرب نے قطیف کے علاقے میں دہشت گردانہ کاروائی کرنے، بغاوت کو ہوا دینے، گورنریٹ قطیف میں پولیس تھانے اور حکومتی عمارتوں کو نشانہ بنانے سمیت گشتی ٹیموں اور سکیورٹی اہلکاروں کو اپنا ہدف بنانے کے الزام میں 4 سعودی شہریوں کو پھانسی دے دی ہے۔ سعود

قطیف میں دہشت گردی کے الزام میں چار سعودیوں کو سزائے موت

دمام: "الشرق الاوسط”

کل سعودی عرب نے قطیف کے علاقے میں دہشت گردانہ کاروائی کرنے، بغاوت کو ہوا دینے، گورنریٹ قطیف میں پولیس تھانے اور حکومتی عمارتوں کو نشانہ بنانے سمیت گشتی ٹیموں اور سکیورٹی اہلکاروں کو اپنا ہدف بنانے کے الزام میں 4 سعودی شہریوں کو پھانسی دے دی ہے۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ چاروں؛ جن میں زاہر عبد الرحیم البصری، یوسف علی المشخیص، مہدی حسن الصائغ اور امجد ناجی آل معیبد، ایک مجرم گروپ تھا، جو راہ ہدایت سے گمراہ ہو کر خواہشات میں بھٹک گیا اور شیطان کے نقش قدم پر چل نکلا، اور معصوم لوگوں کی خون ریزی کو جائز کرتے ہوئے کئی ایک دہشت گردانہ کاروائیاں کیں۔

بدھ – 18 شوال 1438 ہجری – 12 جولائی 2017ء شمارہ: (14106)