بشیر پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ ملتوی ہونے کے بعد واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات منجمند کر رہے ہیں

  خرطوم: احمد يونس کل سوڈانی صدر عمر البشیر نے سوڈان پر عائد اقتصادی پابندیوں پر امریکہ کے ساتھ مذاکرات کو تین ماہ کی مدت کے لئے معلق کر دیا ہے۔ سرکاری نیوز ایجنسی نے کہا ہے کہ صدر البشیر نے "ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے ساتھ مذاکراتی کمیٹی کے کام کو 12 […]

بشیر پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ ملتوی ہونے کے بعد واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات منجمند کر رہے ہیں

خرطوم: احمد يونس

کل سوڈانی صدر عمر البشیر نے سوڈان پر عائد اقتصادی پابندیوں پر امریکہ کے ساتھ مذاکرات کو تین ماہ کی مدت کے لئے معلق کر دیا ہے۔

سرکاری نیوز ایجنسی نے کہا ہے کہ صدر البشیر نے "ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے ساتھ مذاکراتی کمیٹی کے کام کو 12 اکتوبر 2017 تک منجمد کرنے کا حکم جاری کیا ہے”۔

یاد رہے کہ یہ اعلان امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے خرطوم پر سن 1997 سے عائد پابندیوں کو اٹھانے کی کاروائی کو ملتوی کرنے کے فیصلہ کے ایک روز بعد کیا گیا ہے۔ جبکہ سابق امریکی صدر اوباما نے چھے ماہ قبل ان پابندیوں کو ممکنہ طور پر مکمل اٹھانے کے لئے حکومت کی منتقلی کی مدت کے دوران ان میں تین ماہ کی توسیع کی تھی۔

جمعرات – 19 شوال 1438 ہجری – 13 جولائی 2017ء  شمارہ: (14107)