بغداد، "عوامی فوج” اور انقرہ کا تلعفر میں "داعش” سے نمٹنے کے لئے مقابلہ بازی
بغداد: "الشرق الاوسط" عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کی جانب سے چند روز قبل شہر میں "بڑی فتح” کے اعلان کے بعد، کل جبکہ عراقی افواج نے موصل میں تنظیم داعش کے بقیہ عناصر کے صفائے کے لئے کاروائی میں شدت آنے کے بعد یہ تلعفر کے علاقے تک پھیل چکی ہے، تو […]

بغداد: "الشرق الاوسط"
عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کی جانب سے چند روز قبل شہر میں "بڑی فتح” کے اعلان کے بعد، کل جبکہ عراقی افواج نے موصل میں تنظیم داعش کے بقیہ عناصر کے صفائے کے لئے کاروائی میں شدت آنے کے بعد یہ تلعفر کے علاقے تک پھیل چکی ہے، تو اسی اثناء میں عراقی ذرائع نے کہا ہے کہ "عوامی فوج” کے کچھ رہنما ان کی شرکت کے بغیر موصل حاصل کئے جانے پر مطمئن نہیں ہیں۔ چنانچہ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت تلعفر کی آزادی میں عوامی فوج کو دور رکھنے کے حکم پر حل تلاش کرے”۔
کوفہ یونیورسٹی میں سیاسیات کے پروفیسر ایاد العنبر کا کہنا ہے کہ تلعفر میں "داعش” سے نمٹنے کے لئے تین اطراف باہم مقابلہ کر رہی ہیں، جن میں عراقی حکومت، "عوامی” گروپ اور کسی حد تک ترکی شامل ہیں۔