چار ملکوں کا ٹیلرسن سے قطر کے اوائل وعدوں کو پورا کرانے کی ضرورت پر زور
خادم حرمین شریفین کا امریکی وزیر خارجہ کے ہمراہ دہشت گردی اور اس کی مالی امداد کو روکنے کے لئے کی جانے والی کوششوں پر تبادلۂ خیال جدہ – دمام: "الشرق الاوسط” کل خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے جدہ میں امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کے ہمراہ اجلاس منعقد [&hel
خادم حرمین شریفین کا امریکی وزیر خارجہ کے ہمراہ دہشت گردی اور اس کی مالی امداد کو روکنے کے لئے کی جانے والی کوششوں پر تبادلۂ خیال

جدہ – دمام: "الشرق الاوسط”
کل خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے جدہ میں امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کے ہمراہ اجلاس منعقد کیا، اس دوران دونوں ملکوں کے مابین تعاون کے گوشوں،خطے میں تازہ ترین پیش رفت اور خاص طور سےدہشت گردی اور اس کی مالی امداد کو روکنے کے لئے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔ علاوہ ازیں اس کے بعد سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ میں ٹیلرسن کے ساتھ اجلاس منعقد کیا، جس میں طرفین نے دونوں ملکوں کے مابین تعلقات، مشرق وسطی کی تازہ ترین صورت حال، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے اور ان کی مالی معاونت کو بند کرنے کی مشترکہ کوششوں کے بارے میں جائزہ لیا گیا۔
دریں اثناء کل جدہ ہی میں ٹیلرسن نے قطر کے ساتھ جاری بحران کو ختم کرنے کے سلسلہ میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات کی۔ سفارتی ذرائع نے "الشرق الاوسط” کو بتایا کہ دہشت گردی کے خاتمے کی دعوت دینے والے چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ نے امریکی وزیر کو آگاہ کیا کہ دوحہ کو چاہیئے کہ وہ اپنے سابقہ وعدوں کو پورا کرے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دوحہ پر لگائے گئے الزامات ثبوت کے ساتھ ہیں، اور انہوں نے قطر کی جانب سے دہشت گردی کی حمایت کرنے اور دہشت گرد تنظیوں کو محفوظ ٹھکانے فراہم کرنے کے بارے میں دستاویز کے بارے میں بھی بات چیت کی۔