امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسون

خلیجی ممالک سے ٹیلرسون کی خاموش واپسی۔۔۔ قطر کا مسئلہ اپنی سابقہ حالت پر برقرار

دمام – ابو ظبی: "الشرق الاوسط” کل امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسون خلیجی ممالک کے اس دورہ سے واپ ہو چکے ہیں جو دورہ انہوں نے قطر کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے شروع کیا تھا۔ انہوں نے اس سلسلہ میں کوئی صحافتی بیان بھی نہیں دیا ہے جبکہ امریکی […]

دمام – ابو ظبی: "الشرق الاوسط”

کل امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسون خلیجی ممالک کے اس دورہ سے واپ ہو چکے ہیں جو دورہ انہوں نے قطر کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے شروع کیا تھا۔ انہوں نے اس سلسلہ میں کوئی صحافتی بیان بھی نہیں دیا ہے جبکہ امریکی وزارت خارجہ نے تھوڑے سے وقفہ کے بعد ذکر کیا ہے کہ ٹیلرسون نے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے جانبین کو براہ راست گفتگو کرنے پر آمادہ کیا ہے اور وزارت نے یہ بھی کہا ہے کہ مسئلہ کو حل کرنے کے سلسلہ میں اگلا اقدام بہت ہی اہم ہوگا۔

ابھی قطر کا مسئلہ اپنی سابقہ حالت پر برقرار ہے۔ اس کا کوئی حل نہیں نکل سکا ہے۔ اس سلسلہ میں تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر کا دورہ مبہم اور پیچیدہ ہے کیونکہ اس دورہ سے سعودی عرب، امارات، بحرین اور مصر کے وہ خدشات دور نہیں ہو سکے ہیں جو قطر کی موجودہ سیاست میں ایک علاقائی فساد وبگاڑ کی صورت میں موجود ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ قطر کا دنیا کے دہشت گرد نیٹ ورکوں کے ساتھ رابطہ ہے۔

جمعہ – 20 شوال 1438 ہجری – 14 جولائی 2017ء  شمارہ: (14108)