امریکی "اپاچے” نامی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ رقہ کی جنگ میں تیزی

بیروت: بولا اسطیح رقہ کے قدیم شہر میں تنظیم داعش کے خلاف جنگ کرنے والی "شامی ڈیموکریٹک فورسز” کی سست پیش قدمی نے ریاسہائے متحدہ امریکہ کو اس بات پر آمادہ کیا ہے کہ وہ رقہ کے اندر کاروائی کرنے کے لئے خصوصی یونٹوں کے مشن میں اضافہ کر کے یا […]

امریکی "اپاچے” نامی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ رقہ کی جنگ میں تیزی

بیروت: بولا اسطیح

رقہ کے قدیم شہر میں تنظیم داعش کے خلاف جنگ کرنے والی "شامی ڈیموکریٹک فورسز” کی سست پیش قدمی نے ریاسہائے متحدہ امریکہ کو اس بات پر آمادہ کیا ہے کہ وہ رقہ کے اندر کاروائی کرنے کے لئے خصوصی یونٹوں کے مشن میں اضافہ کر کے یا براہ راست جنگ میں شرکت کرنے کے لئے اپاچے نامی جنگی ہیلی کاپٹر منگا کر جنگ میں اپنی شرکت اور سرگرمی کو تیز کرے۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے یہ پیش قدمیاں عراق میں دہشت گرد تنظیم کے خلاف موصل کے جنگ کے ختم ہو جانے کے بعد رقہ کی جنگ کو تیز کرنے کی کوشش ہے۔

"انسانی حقوق کے شامی رصد گاہ”   کے ڈائریکٹر رامی عبد الرحمن کا کہنا ہے کہ ان جنگی ہیلی کاپٹر کا مطالبہ اس وجہ سے کیا گیا ہے کہ جنگ میں جنگی جہازوں کا استعمال نہیں ہو رہا ہے۔

جمعہ – 20 شوال 1438 ہجری – 14 جولائی 2017ء  شمارہ: (14108)