پانی کے علاقائی معاہدہ میں اہل فلسطین کی شمولیت
رام اللہ: کفاح زبون مشرق وسطی کے علاقہ میں امن وسلامتی قائم کرنے کے سلسلہ میں بھیجے گئے امریکی سفیر نے کل اعلان کیا ہے کہ اہل فلسطین پانی کے علاقائی معاہدہ میں شامل ہوں گے اور اس معاہدہ کی وجہ اسرائیل اہل فلسطین کو سالانہ مربع ملیوں میٹر پانی […]

رام اللہ: کفاح زبون
مشرق وسطی کے علاقہ میں امن وسلامتی قائم کرنے کے سلسلہ میں بھیجے گئے امریکی سفیر نے کل اعلان کیا ہے کہ اہل فلسطین پانی کے علاقائی معاہدہ میں شامل ہوں گے اور اس معاہدہ کی وجہ اسرائیل اہل فلسطین کو سالانہ مربع ملیوں میٹر پانی فراہم کرے گا۔ جیسن گینبلاٹ نے بیت المقدس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ امریکہ اس معاہدہ کا استقبال کرتا ہے جو معاہدہ اسرائیلی اور فلسطینی حکومت نے آپس میں کیا ہے اور اس معاہدہ کے ذریعہ حکومت کو 32 مربع ملیون میٹر پانی فروخت کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ یہ معاہدہ اہل اسرائیل اور اہل فلسطین کے ساتھ ساتھ اہل اردن کی بھی تعاون کرے گا اور اخیر میں انہوں نے کہا ہے کہ میری امید ہے کہ یہ معاہدہ خوشخبری کا سامان ہو اور مستقبل میں دوسرے معاملات میں بھی اس کا حصہ ہو۔
جمعہ – 20 شوال 1438 ہجری – 14 جولائی 2017ء شمارہ: (14108)