مصر میں دو خاتون سیاح اور پانچ پولس اہلکار ہلاک
قاہرہ: ولی عبد الرحمن کل جس وقت دہشت گرد افراد نے جیزہ گورنریٹ میں پولیس کی چوکی پر حملہ کیا تھا اسی وقت طب اور پولس ذرائع نے بتایا ہے کہ چاقو سے جرمن خاتون سیاح کا قتل کر دیا گیا ہے جبکہ دوسرے چار افراد بھی زخمی ہوئے ہیں اور […]

قاہرہ: ولی عبد الرحمن
کل جس وقت دہشت گرد افراد نے جیزہ گورنریٹ میں پولیس کی چوکی پر حملہ کیا تھا اسی وقت طب اور پولس ذرائع نے بتایا ہے کہ چاقو سے جرمن خاتون سیاح کا قتل کر دیا گیا ہے جبکہ دوسرے چار افراد بھی زخمی ہوئے ہیں اور یہ حادثہ بحر احمر کے کنارے پر واقع غردقہ شہر کے دو سیاحتی گاؤں میں ہوا ہے۔
ان ذرائع نے مزید تفصیل کے ساتھ کہا ہے کہ ایک شخص نے گاؤں کے کنارے چاقو کے ذریعہ دو خاتون سیاح پر حملہ کیا ہے پھر وہ تیرتا ہوا پڑوسی گاؤں کی طرف چلا گیا جہاں اس نے ارمینیاء اور تشکیک کی خاتون سیاحوں پر حملہ کیا ہے۔ وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ اس نے ایک مشتبہ فرد کو گرفتار کیا ہے اور اس حادثہ کے اسباب اور اس میں ملوث افراد کی جانکاری کے سلسلہ میں اس سے سوال جواب کیا جارہا ہے اور جلد ہی قانونی کاروائی کی جائے گی۔ نگہبانوں کا کہنا ہے کہ اس حادثہ کے پیچھے دہشت گرد تنظیم کا ہاتھ ہے جو اپنے اہلکاروں کو گاڑی سے کچلنے اور چاقو سے حملہ کرنے کی دعوت دیتی ہے۔
ہفتہ – 21 شوال 1438 ہجری – 15 جولائی 2017ء شمارہ: (14109)