شاہ سلمان اور ٹرمپ کا دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے سلسلہ میں غور وفکر
جدہ: "الشرق الاوسط” خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کا موصل میں داعش کے خلاف حاصل ہونے والی کامیابی کی مبارکبادی دی ہے اور دوبارہ اس بات کی تاکید بھی کی ہے کہ سعودی عرب اپنے تمام امکانیات […]

جدہ: "الشرق الاوسط”
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کا موصل میں داعش کے خلاف حاصل ہونے والی کامیابی کی مبارکبادی دی ہے اور دوبارہ اس بات کی تاکید بھی کی ہے کہ سعودی عرب اپنے تمام امکانیات کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف کھڑا ہے۔
شاہ سلمان نے فون کے ذریعہ امریکی صدر کے ساتھ گفتگو کرکے دہشت گرد تنظیم داعش کا مقابلہ کرنے اور ان کا خاتمہ کرنے کے لئے بنائے گئے بین الاقوامی معاہدہ میں امریکہ کی قیادت ورہنمائی کے کردار کی اہمیت کی طرف اشارہ کیا ہے اور اسی طرح انہوں نے موصل میں داعش کے خلاف حاصل ہونے والی کامیابی کی مبارکبادی بھی دی ہے اور انہوں نے وائٹ ہاؤس میں اپنے منصب کی ذمہداری قبول کرنے کے بعد سے اب تک کی اس تھوڑی سی مدت میں دہشت گردی کے خلات ہونے والی اس غیر معمولی کامیابیوں کو سراہا ہے۔ اس مناسبت سے شاہ سلمان نے دوبارہ پرزور انداز میں کہا ہے کہ سعودی عرب اپنے تمام امکانیات کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور اس کے سرچشموں کو بند کر کے ان کو ختم کرنے کے لئے کھڑا ہے۔
ہفتہ – 21 شوال 1438 ہجری – 15 جولائی 2017ء شمارہ: (14109)