آج دوسرے دن بھی مسجد اقصی بند ۔۔۔ تصادم کے خطرے
رام اللہ: کفاح زبون کل قابض حکومت نے مسجد اقصی کو بند کر دیا ہے جبکہ بند کئے جانے کی صورت میں تصادم کے خطرات کا سامنا ہے لیکن اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے اتوار کے دن سے مسجد کے کےکھولے جانے کا اعلان کیا ہے۔ […]

رام اللہ: کفاح زبون
کل قابض حکومت نے مسجد اقصی کو بند کر دیا ہے جبکہ بند کئے جانے کی صورت میں تصادم کے خطرات کا سامنا ہے لیکن اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے اتوار کے دن سے مسجد کے کےکھولے جانے کا اعلان کیا ہے۔
یہ اس وقت ہوا جب مسجد اقصی کے ڈائریکٹر شیخ عمر الکسوانی نے اعلان کیا کہ اگر مسجد کو مزید بند رکھا جائے گا تو یہ علاقہ اور پوری دنیا میں تشدد کی دعوت دینے کے مترادف ہوگا۔ انہوں نے "الشرق الاوسط” کو مزید کہا ہے کہ اسرائیل 1967ء سے اب تک کی مدت میں پہلی مرتبہ مسجد کو بند کرکے اس میں اذان دینے اور نماز ادا کرنے حتی کہ نماز جمعہ ادا کرنے سے بھی روک رہی ہے۔ جو کچھ ہو رہا ہے ہم اسے برداشت کر رہے ہیں اور مسجد اور اس کے باہر ہونے والے تمام چیزوں کا مکمل ذمہدار اسرائیل کو بنا رہے ہیں۔
اتوار – 22 شوال 1438 ہجری – 16 جولائی 2017ء شمارہ: (14110)