غردقہ کا حملہ آور: میرا ارادہ آپ لوگ نہیں
قاہرہ: ولید عبد الرحمن مصر کے غردقہ شہر کے عینی گواہوں نے "الشرق الاوسط” سے بتایا ہے کہ دو جرمن خاتون سیاح کے قاتل نے اہل مصر سے کہا ہے کہ میرا نشانہ میں آپ لوگ نہیں تھے بلکہ میں تو ایک خاص مشن کی تکمیل کے لئے آیا تھا اور […]

قاہرہ: ولید عبد الرحمن
مصر کے غردقہ شہر کے عینی گواہوں نے "الشرق الاوسط” سے بتایا ہے کہ دو جرمن خاتون سیاح کے قاتل نے اہل مصر سے کہا ہے کہ میرا نشانہ میں آپ لوگ نہیں تھے بلکہ میں تو ایک خاص مشن کی تکمیل کے لئے آیا تھا اور ان گواہوں نے مزید کہا ہے کہ حکوت نے کل مشہور سیاحتی شہر کے ہوٹل اور سمندر کے کنارے پر تحقیقات میں سختی کر دی ہے۔
پولس ذرائع نے بتایا ہے کہ چاقو کے ذریعہ حملہ کرنے، دو خاتون سیاح کو ہلاک کرنے اور دیگر چار افراد کو زخمی کرنے والے کا تعلق داعش سے تھا۔۔۔۔اس سے سال وجواب کرنے کے دوران اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ اس کا تعلق دہشت گرد فکر سے ہے۔ ذرائع نے حملہ آور شخص کی تعیین کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا نام عبد الرحمن شعبان ابو قورہ ہے اور اس کی عمر 28 سال ہے اور اس کے شناختی کارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ وہ طالب علم ہے اور انٹر نیٹ کے ذریعہ اس کا تعلق عراق اور شام میں داعش کے ساتھ تھا اور اسے غیر ملکی سیاحوں پر حملہ کرنے کی تعلیم دی گئی تھی۔
اتوار – 22 شوال 1438 ہجری – 16 جولائی 2017ء شمارہ: (14110)