دوحہ سے ریاض اور قاہرہ کے مطالبات اپنی حالت پر برقرار

ابو ظبی: مساعد الزیانی ایک طرف سعودی عرب اور مصر نے قطر سے چاروں ممالک کے مطالبات کے سلسلہ میں اپنے موقف کو برقرار رکھا ہے تو دوسری طرف امارات نے ان دعووں کی نفی کی ہے جس میں یہ بات کہی گئی ہے کہ امارات نے مئی کے مہینہ میں […]

دوحہ سے ریاض اور قاہرہ کے مطالبات اپنی حالت پر برقرار

ابو ظبی: مساعد الزیانی

ایک طرف سعودی عرب اور مصر نے قطر سے چاروں ممالک کے مطالبات کے سلسلہ میں اپنے موقف کو برقرار رکھا ہے تو دوسری طرف امارات نے ان دعووں کی نفی کی ہے جس میں یہ بات کہی گئی ہے کہ امارات نے مئی کے مہینہ میں قطر کے نیوز ویبسائٹ کو ہیگ کیا تھا۔ سعودی عرب کی وزراء کمیٹی نے کل خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز کی صدارت میں ہونے والے ایک اجلاس میں پرزور انداز میں کہا ہے کہ سعودی عرب، مصر، امارات اور بحرین کی طرف سے صادر ہونے والے مشترکہ بیان کی روشنی میں کی جانے والی حالیہ کاروائیاں اس وقت تک مسلسل چلتی رہیں گی جب تک قطری حکومت ان مطالبات کو مکمل طور پر پورا نہ کردے جن میں دیہشت گردی سے مقابلہ کرنے اور علاقہ میں امن واستقرار پیدا کرنے کی بات کہی گئی ہے۔

منگل – 24 شوال 1438 ہجری – 18 جولائی 2017ء  شمارہ: (14111)