شام میں روس کی طرف سے اسرائیل کے مفادات کی ضمانت
بیروت: کارولین عاکوم وبولا اسطیح کل روس کے وزیر خارجہ سیرگی لافروف نے کہا ہے کہ روس اور امریکہ شام میں پرامن علاقے کے قیام کے وقت اسرائیل کے مفادات کی حصولیابی کے خواہشمند ہیں۔ پرسوں شام پیرس میں اسرائیل کے وزیر اعظم نتن یاہو کے بیان […]

بیروت: کارولین عاکوم وبولا اسطیح
کل روس کے وزیر خارجہ سیرگی لافروف نے کہا ہے کہ روس اور امریکہ شام میں پرامن علاقے کے قیام کے وقت اسرائیل کے مفادات کی حصولیابی کے خواہشمند ہیں۔
پرسوں شام پیرس میں اسرائیل کے وزیر اعظم نتن یاہو کے بیان کا جواب دیتے ہوئے لافروف نے کہا ہے کہ روسی – امریکی معاہدہ کی وجہ سے شام کے مغربی جنوب میں بگڑتے صورتحال پر قابو پانے کے معاہدہ نے شام کے اندر ایرانی وجود کو ختم کر دے گا۔ نتن یاہو کے ساتھ بوڈوبسٹ کے دورہ پر جانے والے سیاسی ذرائع نے کہا ہے کہ اسرائیل شام کے تعلق سے روسی – امریکی معاہدہ کو ختم کرنے کے لئے عالمی دباؤ کو برھانےکی کوشش کر رہا ہے کیونکہ اس نے اس کے مفادات کی رعایت نہیں کی ہے اور اسرائیل علاقہ میں ایران اور اس کے ہمنواؤں کو کامیاب ہونے نہیں دے گا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ نتن یاہو نے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون سے "حزب اللہ” کو روکنے کے لئے لبنان کے خلاف اپنے ملک کا اثر ورسوخ استعمال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
منگل – 24 شوال 1438 ہجری – 18 جولائی 2017ء شمارہ: (14111)