بیت المقدس کے مفتی: یہود مسجد کے اندر اور مسمان سڑکوں پر

رام اللہ: کفاح زبون بیت المقدس اور فلسطین کے مفتی الشیخ مفتی حسین صاحب نے کہا ہے کہ مسجد اقصی کے اندر اسرائیل کی تمام نئی کاروائیاں مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں اور اسی طرح وہ الیکٹرانک دروازے بھی ناقابل قبول ہیں جنہیں مسجد اقصی کے دروازہ پر نصب کر […]

بیت المقدس کے مفتی: یہود مسجد کے اندر اور مسمان سڑکوں پر

رام اللہ: کفاح زبون

بیت المقدس اور فلسطین کے مفتی الشیخ مفتی حسین صاحب نے کہا ہے کہ مسجد اقصی کے اندر اسرائیل کی تمام نئی کاروائیاں مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں اور اسی طرح وہ الیکٹرانک دروازے بھی ناقابل قبول ہیں جنہیں مسجد اقصی کے دروازہ پر نصب کر دیا گیا ہے اور تمام اہل فلسطین نے ان کا بائکاٹ بھی کیا ہے۔ مزید بات یہ ہے کہ یہاں مسلمان بیت المقدس کی گلیوں اور سڑکوں پرنماز ادا کر رہے ہیں۔

جناب مفتی صاحب نے "الشرق الاوسط” سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی حکومت پر الزام لگایا ہے اورکہا ہے کہ مسجد اقصی کے اندر حالیہ صورتحال کی ذمہدار یھی حکومت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اہل اسرائیل مسجد اقصی پر مکمل طور پر قبضہ کرنے کے لئے دھیرے دھیرے کوشش کر رہے ہیں۔ الیکٹرانک دروازے لگانے کی وجہ سے پیدا ہونے والے نتیجہ کے سلسلہ میں ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ یہ دہشت گرد یہود مسجد کے اندر ہیں اور مسلمان مسجد کے باہر نماز ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ دہشت گردوں کو بغیر کسی نگراں اور پوچھ تاچھ کرنے والوں کے بغیر مسجد پر حملہ کرنے کی اجازت دے رہے ہیں اور مسلمانوں کی تفتیش کرنے کے لئے ذلت آمیز نظام بنا رکھی ہے۔ ان لوگوں نے ان کے لئے اسباط کا دروازہ کھول دیا ہے اور مسلمانوں کے لئے الیکٹرانک دروازے لگا دئے ہیں۔

منگل – 24 شوال 1438 ہجری – 18 جولائی 2017ء  شمارہ: (14111)