ایران کی طرف سے امریکی فوجی اڈے اڑانے کی دھمکی

لندن: عادل السالمی کل ایرانی فوج کے سربراہ محمد باقری نے ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کی صورت میں علاقہ کے اندر موجود امریکہ کے فوجی اڈہ کو اڑا دینے کی دھمکی دی ہے۔ باقری نے ملک کے مشرقی شمال […]

ایران کی طرف سے امریکی فوجی اڈے اڑانے کی دھمکی

لندن: عادل السالمی

کل ایرانی فوج کے سربراہ محمد باقری نے ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کی صورت میں علاقہ کے اندر موجود امریکہ کے فوجی اڈہ کو اڑا دینے کی دھمکی دی ہے۔

باقری نے ملک کے مشرقی شمال میں مشہد نامی شہر کے اندر پاسدارن انقلاب کے اندر زمینی افواج کے کمانڈروں کے کانفرنس میں اپنی تقریر کے دوران پاسداران انقلاب کے خلاف امریکی پابندیاں لگانے سے آگاہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس میں ایران کی طرف سے امن واستقرار کو نشانہ بنانے والے کاروائیوں کے خلاف ایک قانون بنانے کا اشارہ ہے۔ امریکی سینٹ نے جون ماہ میں اکثریت کے ساتھ ایک ایسے قانون کی تجویز کی تائید کی ہے جس میں امریکی انتظامیہ کو ایران کے فیلق قدس اور اس کے بیلسٹک میزائل کو ترقی دینے والے پروگرام پر وسیع پابندیاں لگانے کے سلسلہ میں لازم کیا ہے اور ابھی قانوں کو نافذ کرنے کے لئے کانگریس اور صدر کی دستخط کا انتظار ہے۔

منگل – 24 شوال 1438 ہجری – 18 جولائی 2017ء  شمارہ: (14111)