فلسطینی حکومت کا مسجد اقصی کی بین الاقوامی حمایت کا مطالبہ

رام اللہ: کفاح زبون کل فلسطینی حکومت نے اس مسجد اقصی کی بین الاقوامی حمایت کا مطالبہ کیا ہے جس میں آج مسلمانوں کو تیسرے دن نماز کی ادائگی سے روک دیا گیا ہے اور اسی طرح حکومت، اسرائیل کی طرف سے تفتیش کے لئے مسجد کے دروازہ پر نصب کئے […]

فلسطینی حکومت کا مسجد اقصی کی بین الاقوامی حمایت کا مطالبہ

رام اللہ: کفاح زبون

کل فلسطینی حکومت نے اس مسجد اقصی کی بین الاقوامی حمایت کا مطالبہ کیا ہے جس میں آج مسلمانوں کو تیسرے دن نماز کی ادائگی سے روک دیا گیا ہے اور اسی طرح حکومت، اسرائیل کی طرف سے تفتیش کے لئے مسجد کے دروازہ پر نصب کئے گئے الیکٹرانک دروازوں کا بائکاٹ کرنے کے فیصلہ کی پابند ہے۔

جس وقت فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیل کی طرف سے مسجد اقصی کی حرمت کو پامال کئے جانے کی صورت میں موجودہ کشمکش کو سیاسی پہلو سے دینی پہلو میں تبدیل ہونے کی دھمکی دی ہے اسی وقت انہوں نے بین الاقوامی سماج اور عرب اسلامی ملکوں کو دعوت دی ہے کہ وہ ہماری قوم وملت اور ان کے مقدس مقامات کی بین الاقوامی حمایت وحفاظت کی ذمہداری قبول کریں اور قابض حکومت کی ان کاروائیوں کو روکیں جو تمام قوانین، معاہدے اور بین الاقوامی معاہدے بلکہ آسمانی شریعت کو پامال کر رہی ہے۔

بدھ– 25 شوال 1438 ہجری – 19 جولائی 2017ء  شمارہ: (14113)