مصر کی طرف سے قطر پر تمام معاہدوں کی پامالی کرنے کا الزام

جدہ: عبد الہادی حبتور مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے کہا ہے کہ ان کا ملک دہشت گردی کی مدد کرنے والوں اور مالی تعاون کرنے والوں کو ہر گز معاف یا ان کے ساتھ ہرگز معاملہ نہیں کرے گا کیونکہ قطر نے تمام بین الاقوامی معاہدوں اور اصولوں کو […]

مصر کی طرف سے قطر پر تمام معاہدوں کی پامالی کرنے کا الزام

جدہ: عبد الہادی حبتور

مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے کہا ہے کہ ان کا ملک دہشت گردی کی مدد کرنے والوں اور مالی تعاون کرنے والوں کو ہر گز معاف یا ان کے ساتھ ہرگز معاملہ نہیں کرے گا کیونکہ قطر نے تمام بین الاقوامی معاہدوں اور اصولوں کو پامال کیا ہے۔

اسی طرح مصری وزیر نے اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری اور انسداد دہشت گردی کمیٹی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹوریٹ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے ساتھ ملاقات کے درمیان اس بات کی تاکید کی ہے کہ مصر، سعودی عرب، امارات اور بحرین اپنے ان مطالبات پر ابھی بھی قائم ہیں جن کا مطالبہ قطر سے کیا گیا ہے اور قطر کے ساتھ دوبارہ تعلقات کو بحال کرنے کی ہماری یہی شرط ہے اور یہ فیصلے اس وجہ سے کئے گئے ہیں کہ قطر نے عرب ممالک کے داخلی امور میں مداخلت کرکے بین الاقوامی معاہدوں اور اصولوں کو پامال کیا ہے اور اپنے یہاں دہشت گرد افراد اور رہنماؤں کو پناہ دیا ہے۔

بدھ– 25 شوال 1438 ہجری – 19 جولائی 2017ء  شمارہ: (14113)