آئندہ جمعہ سے قبل مسجد اقصی کو دوبارہ کھولنے کی کوششیں
رام اللہ: کفاح زبون فلسطینی ذمہ داروں نے یہ انکشاف کیا ہے کہ کل جمعہ سے پہلے فلسطینی نمازیوں کے لئے مسجد اقصی کو دوبارہ کھولنے کی عرب اور امریکہ کی طرف سے کوششیں ہو رہی ہیں۔ اہل فلسطین نے جمعہ ہی کے دن زبردست مظارہ نکالنے کی دعوت دی ہے […]

رام اللہ: کفاح زبون
فلسطینی ذمہ داروں نے یہ انکشاف کیا ہے کہ کل جمعہ سے پہلے فلسطینی نمازیوں کے لئے مسجد اقصی کو دوبارہ کھولنے کی عرب اور امریکہ کی طرف سے کوششیں ہو رہی ہیں۔ اہل فلسطین نے جمعہ ہی کے دن زبردست مظارہ نکالنے کی دعوت دی ہے اور اس کا نام جمعہ نفیر رکھا ہے۔
تحریک فتح کے اندر بیت المقدس فائل کے ذمہ دار اور اس کے سابق وزیر حاتم عبد القادر نے کہا ہے کہ مسجد اقصی کے دروازوں پر سے الیکٹرانک دروازے ہٹانے کے لئے معاہدہ ہو رہا ہے اور انہوں نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ سعودی عرب اور اردن نے عوامی طاقت وقوت کے ساتھ اسرائیل پر بہت دباؤ ڈالا ہے جس کی وجہ سے امریکہ نے براہ راست مداخلت کی ہے۔
بدھ– 26 شوال 1438 ہجری – 20 جولائی 2017ء شمارہ: (14114)