سعودی عرب میں”اسٹیٹ سیکیورٹی پریزیڈنسی” کا قیام

جدہ: "الشرق الاوسط” خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز نے کل شام چند شاہی فرمان جاری کئے ہیں جن میں ملک کے اندر امن وسلامتی سے متعلق "اسٹیٹ سیکورٹی پریزیڈینسی” نامی ایک ادارہ قائم کرنے کا بھی ایک فرمان ہے اور یہ ادارہ وزیر اعظم کے ماتحتی میں اپنی […]

سعودی عرب  میں”اسٹیٹ سیکیورٹی پریزیڈنسی” کا قیام

جدہ: "الشرق الاوسط”

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز نے کل شام چند شاہی فرمان جاری کئے ہیں جن میں ملک کے اندر امن وسلامتی سے متعلق "اسٹیٹ سیکورٹی پریزیڈینسی” نامی ایک ادارہ قائم کرنے کا بھی ایک فرمان ہے اور یہ ادارہ وزیر اعظم کے ماتحتی میں اپنی ذمداری انجام دے گا۔

"تفتیش کی جنرل ڈائریکٹوریٹ”، ” سپیشل سیکورٹی فورسز”،”سپیشل ایمرجنسی فورسز”، "ایوی ایشن سیکورٹی”، "تکنیکی امور کی پبلک ایڈمنسٹریشن”، "قومی اطلاعاتی مرکز”، دہشتگردی کے خلاف جنگ اور اس کی فنانسنگ اور مالیاتی تحقیقات میں سے ہر ادارہ کو وزارت داخلہ سے الگ کر کے "اسٹیٹ سیکیورٹی پریزیڈنسی” میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جمعہ– 27 شوال 1438 ہجری – 21 جولائی 2017ء  شمارہ: (14115)