العبدلی نامی جماعت کے فرار ہونے کے بعد کویت کا ایرانی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت

کویت: میرزا الخویلدی کل کویت کی وزارت خارجہ نے ایرانی سفیر علی رضا عنایتی کو طلب کر کے پندرہ ایرانی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے، ایرانی سفارت خانہ کے تابع ثقافتی ادارہ اور دیگر مکاتب کو بند کرنے اور دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ کمیٹیوں کے کام کو منجمد کرنے کی اطلاع […]

العبدلی نامی جماعت کے فرار ہونے کے بعد کویت کا ایرانی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت

کویت: میرزا الخویلدی

کل کویت کی وزارت خارجہ نے ایرانی سفیر علی رضا عنایتی کو طلب کر کے پندرہ ایرانی سفارتکاروں کو  ملک چھوڑنے، ایرانی سفارت خانہ کے تابع ثقافتی ادارہ اور دیگر مکاتب کو بند کرنے اور دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ کمیٹیوں کے کام کو منجمد کرنے کی اطلاع دے دی ہے۔

یہ فیصلہ العبدلی نامی جماعت سے منسلک دہشت گردی میں ملوث 16 ملزم کے فرارا ہونے کے بعد لیا گیا ہے۔ اس خفیہ جماعت میں 26 کویتی اور ایک ایرانی شامل تھے اور ان سب کو گرفتار کرکے ان کے خلاف اس بنیاد پر مقدمہ چلایا گیا کہ ان کے پاس اسلحے تھے اور انہوں نے ایران اور حزب اللہ کے ساتھ مل کر جاسوسی کیا تھا اور یہ خبریں بھی مل رہی ہیں کہ اس خفیہ جماعت کے اکثر وبیشتر افراد تیز رفتار کشتیوں کے ذریعہ ایران فرار ہو چکے ہیں۔

جمعہ– 27 شوال 1438 ہجری – 21 جولائی 2017ء  شمارہ: (14115)