"آزاد شامی فوج” کی مددموقوف کرنے کے بعد کردیوں کے لئے امریکی ہتھیار

بیروت: کارولین عاکوم شامی سرگرم افراد نے بڑی گاڑیوں کے ذریعہ ان ٹینکوں کے لے جائے جانے کی چند تصویریں شائع کئے ہیں جنہیں امریکی فوج نے کردیوں کی اکثریت والی "شام کی ڈیموکریٹک فورسز” کو فراہم کیا ہے۔ یہ کاروائی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے اس فیصلہ کے […]

"آزاد شامی فوج” کی مددموقوف کرنے کے بعد کردیوں کے لئے امریکی ہتھیار

بیروت: کارولین عاکوم

شامی سرگرم افراد نے بڑی گاڑیوں کے ذریعہ ان ٹینکوں کے لے جائے جانے کی چند تصویریں شائع کئے ہیں جنہیں امریکی فوج نے کردیوں کی اکثریت والی "شام کی ڈیموکریٹک فورسز” کو فراہم کیا ہے۔ یہ کاروائی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے اس فیصلہ کے اعلان کے چند گھنٹوں کے بعد ہوا ہے جس میں امریکہ کی مرکزی انٹیلیجنس ایجنسی پروگرام نے اسد انتظامیہ کے خلاف جنگ کرنے والی "آزاد شامی فورس” کی جماعتوں کی مدد کئے جانے کو موقوف کر دیا ہے۔

"واشنگٹن پوسٹ” میگزین نے امریکی ذمہ داروں کے حوالہ سے نقل کیا ہے کہ چار سال قبل شروع ہونے والی مخالف جماعتوں کی مدد کرنے کا صرف محدود اثر تھا اور خاص طور پر ایسا اس وقت پیش ہوا جب 2015ء میں روسی فورسز بشار الاسد کی فورسز میں داخل ہو گئیں۔ میگزین کے مطابق اس امدادی پروگرام کو ختم کرنے سے روس کے ساتھ عمل کرنے کے لئے وسائل فراہم کرنے کے سلسلہ میں ٹرمپ کے اہتمام کا پتہ چلتا ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے اس فیصلہ استقبال کیا ہے اور اسی طرح روس کے پارلیمنای ارکان نے بھی اپنی خوشی ومسرت کا اظہار کیا ہے لیکن انہوں نے اس وقت تک کے لئے صبر اور خاموشی کا مظاہرہ کیا جب تک خود واشنگٹن سرکاری طور پر ان خبروں کی تصدیق کر دے۔

جمعہ– 27 شوال 1438 ہجری – 21 جولائی 2017ء  شمارہ: (14115)