قطر کی طرف سے انسداد دہشت گردی قانون میں ترمیم کا اعلان

جدہ: سعید الابیض کل قطر نے انسداد دہشت گردی قانون میں تبدیلی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس تبدیلی میں دہشت گردوں کی تعریف کی جائے گی، دہشت گردی پر مبنی جرائم واعمال اور دہشت گرد تنظیموں کا ذکر کیا جائے گا اور مال کو منجمد کرنے اور دشت گرد کا […]

قطر کی طرف سے انسداد دہشت گردی قانون میں ترمیم کا اعلان

جدہ: سعید الابیض

کل قطر نے انسداد دہشت گردی قانون میں تبدیلی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس تبدیلی میں دہشت گردوں کی تعریف کی جائے گی، دہشت گردی پر مبنی جرائم واعمال اور دہشت گرد تنظیموں کا ذکر کیا جائے گا اور مال کو منجمد کرنے اور دشت گرد کا تعاون کرنے کے سلسلہ میں وضاحت کی جائے گی۔ اسی طرح دہشت گرد تنظیموں اور افراد کے لئے دو قومی فہرست کے نظام کی تجدید کی جائے گی اور دونوں فہرست میں تنظیموں اور افراد کو شامل کرنے کی کاروائیوں کی تعیین کی جائے گی اور ان سب کے علاوہ ان پر مرتب ہونے والے اثرات کا بھی ذکر کیا جائے گا۔

تبدیلی کا یہ فیصلہ سعودی عرب، امارات، بحرین اور مصر کی طرف سے قطر پر دہشت گرد جماعتوں کی مدد نہ کرنے کے سلسلہ میں  کئے جانے والے دباؤ کے بعد کیا گیا ہے۔

جمعہ– 27 شوال 1438 ہجری – 21 جولائی 2017ء  شمارہ: (14115)