مسجد اقصی میں ہلاکتیں اور دگرگوں حالات۔۔۔ الفتح کے رہنماؤں کی گرفتاریاں

تل ابیب: نظیر مجلی مسجد اقصی کے دروازوں پر الیکٹرانک دروازے لگائے جانے کے سلسلہ میں اسرائیلی جارحیت نے کل مشرقی بیت المقدس، غزہ پٹی، مقبوضہ مغربی کنارہ اور فلسطینی48 علاقوں کی عوام کے اندر ایک سورش برپا کردیا ہے اور قابض حکومت کی فورسز نے ان ہزاروں نمازیوں پر حملہ […]

مسجد اقصی میں ہلاکتیں اور دگرگوں حالات۔۔۔ الفتح کے رہنماؤں کی گرفتاریاں

تل ابیب: نظیر مجلی

مسجد اقصی کے دروازوں پر الیکٹرانک دروازے لگائے جانے کے سلسلہ میں اسرائیلی جارحیت نے کل مشرقی بیت المقدس، غزہ پٹی، مقبوضہ مغربی کنارہ اور فلسطینی48  علاقوں کی عوام کے اندر ایک سورش برپا کردیا ہے اور قابض حکومت کی فورسز نے ان ہزاروں نمازیوں پر حملہ کیا ہے جنہوں نے تفتیش کے دروازوں سے گزرنے کا انکار کیا اور راستہ ہی پر نماز قائم کی۔

قابض حکومت کی فورسز نے نمازیوں پر پابندیاں لگا دی ہے اور پچاس سال سے کم عمر کے لوگوں کو بیت المقدس یا مسجد اقصی کی طرف جانے سے روک دیا ہے اور اس کی وجہ سے سخت چھڑپیں ہوئیں ہیں جن میں بیت المقدس کے تین نوجوان شہید ہوئے ہیں اور کل شام تک کی خبر کے مطابق 391 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ہفتہ– 28 شوال 1438 ہجری – 22 جولائی 2017ء  شمارہ: (14116)