امیر قطر کی طرف سے اقتصادی کاروائی انجام دینے اور مسئلہ کو حل کرنے کا اعلان

دمام: "الشرق الاوسط” امیر قطر الشیخ تمیم آل ثانی نے کل اپنے ملک کے مسائل کو حل کرنے کے لئے چند اقتصادی کاروائیوں کا اعلان کیا ہے اور انہوں نے اس بات کی بھی تاکید کی ہے کہ وہ ان چار ملکوں کے ساتھ مسئلہ کو حل کرنے کے لئے تیار […]

امیر قطر کی طرف سے اقتصادی کاروائی انجام دینے اور مسئلہ کو حل کرنے کا اعلان

دمام: "الشرق الاوسط”

امیر قطر الشیخ تمیم آل ثانی نے کل اپنے ملک کے مسائل کو حل کرنے کے لئے چند اقتصادی کاروائیوں کا اعلان کیا ہے اور انہوں نے اس بات کی بھی تاکید کی ہے کہ وہ ان چار ملکوں کے ساتھ مسئلہ کو حل کرنے کے لئے تیار ہے جنہوں ابھی حالیہ دنوں میں قطر کا بائکاٹ کیا تھا اور اس پر الزام لگایا تھا کہ وہ دہشت گرد تنظیموں کی مالی مدد فراہم کرتا ہے۔

الشیخ تمیم نے چند اقتصادی کاروائیوں کے انجام دئے جانے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کاروائیوں میں سرمایہ کاری کے نئے انکشافات سے ہونے والے گیس کی آمدنی کو متعین کرنے کی بھی کاروائی شامل ہے۔

انہوں نے یہ بھی بیان کیا ہے کہ دوحہ کے خارجی پالیسیوں کے سلسلہ میں خلیجی تعاون کونسل کے ساتھ اختلافات ہیں اور انہوں نے اس بات کی بھی تاکید کی ہے کہ وہ تمام مسئلہ کو حل کرنے کے لئے چاروں ممالک کے ساتھ گفتگو کرنے کو تیار ہیں۔

ہفتہ– 28 شوال 1438 ہجری – 22 جولائی 2017ء  شمارہ: (14116)