بومبیو: ہمارا مقصد ایرانی چاند کو سرنگوں کرنا ہے۔۔ اسد ایران کی گڑیا ہے
لندن: "الشرق الاوسط” امریکہ کی مرکزی انٹیلیجنس ایجنسی کے ڈائریکٹر مائک بومبیو نے ایران پر سیاسی وسعت پیدا کرنے کا الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ اس کا مقصد پورے مشرق وسطی پر قبضہ کرنا ہے۔ انہوں نے اس بات کی بھی تاکید کی ہے کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی […]

لندن: "الشرق الاوسط”
امریکہ کی مرکزی انٹیلیجنس ایجنسی کے ڈائریکٹر مائک بومبیو نے ایران پر سیاسی وسعت پیدا کرنے کا الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ اس کا مقصد پورے مشرق وسطی پر قبضہ کرنا ہے۔ انہوں نے اس بات کی بھی تاکید کی ہے کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اس کا مقابلہ کرے گی اور ایسا ہونے نہیں دے گی۔
پرسوں سلامتی کے ایک اسپین نامی انسٹیوٹیوٹ میں بومبیو نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ واشنگٹن کا یہ ماننا ہے کہ بشار الاسد کی انتظامیہ کی بقا کی صورت میں شام ایک مستقل بالذات ملک نہیں ہو سکتا ہے اور بشار الاسد ایران کے ہاتھ میں ایک پتلی ہے۔ ایران سے لے کر بیروت تک شیعی چاند کے سلسلہ میں سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حزب اللہ ایک مثال ہے جسے ایران اپنے وسعت کے مقصد کو پورا کرنے کے لئے اپنی نیابت میں ایک طاقت کے طور پر استعمال کر رہا ہے اور ان کا مقصد مشرق وسطی پر قبضہ کرنا ہے لیکن یمن کے اندر صرف حزب اللہ ہی ان کے ایجنٹ نہیں ہیں بلکہ ان کے ایجنٹ عراق میں بھی ہیں اور ان کی طاقت روز بروز بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ انتظامیہ اس بڑھتی ہوئی طاقت کے روبرو ہے اور ہم اسے ضرور انجام دیں گے۔
ہفتہ– 28 شوال 1438 ہجری – 22 جولائی 2017ء شمارہ: (14116)