السیسی: دہشت گردی کی مالی مدد کرنے والوں کو ہم برداشت نہیں کریں گے

قاہرہ: محمد عبدہ حسین مصری صدر عبد الفتاح السیسی نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ جو لوگ ملین ڈالر کے ذریعہ دہشت گردی کی مدد کر رہے ہیں ان کو برداشت نہیں کیا جا سکتا ہے کیونکہ اسی امداد کی وجہ سے ہمارے بہت سے شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ […]

السیسی: دہشت گردی کی مالی مدد کرنے والوں کو ہم برداشت نہیں کریں گے

قاہرہ: محمد عبدہ حسین

مصری صدر عبد الفتاح السیسی نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ جو لوگ ملین ڈالر کے ذریعہ دہشت گردی کی مدد کر رہے ہیں ان کو برداشت نہیں کیا جا سکتا ہے کیونکہ اسی امداد کی وجہ سے ہمارے بہت سے شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسی طرح انہوں نے بھائیوں اور پڑوسیوں کے حقوق کی طرف بھی اشارہ کیا ہے۔ ان تمام باتوں سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ قطر کے ساتھ نرمی اس وقت تک نہیں برتی جائے گی جب تک قطر پیش کردہ مطالبوں کو قبول نہ کر لے۔

السیسی کا یہ بیان اس وقت ہوا جب لیبیا کے ساتھ مغربی سرحدوں پر "محمد نجیب” نامی فوجی اڈہ کا افتتاح ہوا اور اس مناسبت سے عرب خلیجی ممالک کے رہنماؤں کی بھی شرکت ہوئی تھی جن میں سر فہرست ابو ظبی کی ولی عہد الشیخ محمد ابن زائد آل نہیان، مکہ مکرمہ کے امیر خام حرمین شریفین کے مشیر کار شہزادہ خالد الفیصل، بحرین کے بادشاہ کے نائب ولی عہد شہزادہ سلمان ابن حمد ابن عیسی آل خلیفہ اور لیبیا کے قومی فوج کے کمانڈر مشیر کار خلیفہ حفتر تھے۔

اتوار – 29 شوال 1438 ہجری – 23 جولائی 2017ء  شمارہ: (14117)