دمشق کے غوطہ میں فیصلہ کرنے کے لئے روسی اور عرب فورسز

موسکو: طہ عبد الواحد کل روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ دمشق کے غوطہ علاقہ میں جنگ بندی کی کاروائی ہو رہی ہے لیکن اس جنگ بندی میں "نصرہ فرنٹ” سے قریب "فیلق الرحمن” جماعت تائید کرنے کے باوجود شامل نہیں ہوگی اور اسی طرح جوبر کا علاقہ بھی […]

دمشق کے غوطہ میں فیصلہ کرنے کے لئے روسی اور عرب فورسز

موسکو: طہ عبد الواحد

کل روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ دمشق کے غوطہ علاقہ میں جنگ بندی کی کاروائی ہو رہی ہے لیکن اس جنگ بندی میں "نصرہ فرنٹ” سے قریب "فیلق الرحمن” جماعت تائید کرنے کے باوجود شامل نہیں ہوگی اور اسی طرح جوبر کا علاقہ بھی اس جنگ بندی کے معاہدہ میں شامل نہیں ہوگا۔ اسی اثناء نیوز ایجنسی نے یہ بھی بیان کیا ہے کہ معتدل مخالف جماعتوں اور شامی انتظامیہ کی فورسز کے درمیان فیصلہ کرنے کے لئے روسی پولیس کے ساتھ عرب فورسز کے شامل ہونے کا احتمال ہے۔

روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ شامی حکومت کے نمائدوں اور مخالف جماعتوں کے درمیان مصری ثالثی کے ذریعہ قاہرہ میں مذاکرات ہوئے ہیں جن کی بنیاد پر جنگ بندی کو نافذ کرنے کے سلسلہ میں ایک معاہدہ ہوا ہے اور یہ بھی طے ہوا ہے کہ انسانی مدد کے لئے پہلا قافلہ ان علاقوں میں پہنچے گا اور پھر چند ہی دنوں میں زخمیوں کو وہاں سے منتقل بھی کیا جائے گا۔

اتوار – 29 شوال 1438 ہجری – 23 جولائی 2017ء  شمارہ: (14117)