فلسطینی حکومت کا پوری دنیا سے بیت المقدس کی مدد کرنے کا مطالبہ
رام اللہ: کفاح زبون کل فلسطینی حکومت نے دنیا کے مختلف ملکوں سے بیت المقدس اور وہاں کے باشندوں کی حفاظت اور ان کی مدد کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ مسجد اقصی کے سلسلہ میں کشیدگی بہت زیادہ بڑھ چکی ہے جس کی وجہ سے مسجد اقصی […]

رام اللہ: کفاح زبون
کل فلسطینی حکومت نے دنیا کے مختلف ملکوں سے بیت المقدس اور وہاں کے باشندوں کی حفاظت اور ان کی مدد کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ مسجد اقصی کے سلسلہ میں کشیدگی بہت زیادہ بڑھ چکی ہے جس کی وجہ سے مسجد اقصی کے احاطہ مقابلہ آرائی کے میدان میں تبدیل ہو چکا ہے۔
فلسطینی وزیر اعظم رامی الحمد للہ نے دنیا کے مختلف ملکوں اور اقوام متحدہ سے بیت المقدس اور اہل فلسطین کی بین الاقوامی مدد وحمایت کے لئے فوری طور پر سنجیدگی کے ساتھ مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور اسرائیل پر بیت المقدس کی عوام کو قتل کرنے اور ان کو سخت سزا دینے کا الزام عائد کیا ہے۔
اتوار – 29 شوال 1438 ہجری – 23 جولائی 2017ء شمارہ: (14117)